ابنا: العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بحرین کے معروف انقلابی رہنما "محمد الشھابی" نے کہا کہ بحرین کی حکومت اور مخالفین کے درمیان قومی مذاکرات کو جاری رکھنے اور روکے جانے کے حوالے سے ہر قسم کا فیصلہ ، بحرین کے باہر سے کیا جاتا ہے۔ "محمد الشھابی" نے مزید کہا کہ سعودی عرب بحرین کے سیاسی امور میں براہ راست مداخلت کررہا ہے اور قومی مذاکرات کے عمل میں بھی ریاض کی مداخلت اشکارہ ہے اور یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ امریکہ و برطانیہ بھی بحرین کے عوام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگذشت نہیں کرتے ہیں۔ بحرین کی انقلاب تحریک کے معروف رہنما نے وضاحت کی ، سعودی عرب اپنے مفادات کے بر خلاف بحرین میں کسی بھی سیاسی راہ حل کی حمایت نہیں کرے گا، کیونکہ آل سعود بحرین کی سیاسی مشکلات کے پس پردہ موجود ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 فروری 2014 - 20:30
News ID: 509654
بحرین کے ایک انقلابی رہنما نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ، بحرین کے قومی مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔